ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد اجلاس میں  پدم شری سکری بوماگوڈاکا صدارتی خطاب : شاندارریلی کا اہتمام

کاروار تعلقہ کنڑا ساہتیہ پریشد اجلاس میں  پدم شری سکری بوماگوڈاکا صدارتی خطاب : شاندارریلی کا اہتمام

Thu, 02 Mar 2017 21:06:56    S.O. News Service

کاروار:2/مارچ    (ایس او نیوز) ریاست کے بالکل سرحد پر واقع ماجالی جیسی دیہاتوں  کے لئے الگ سے پالیسی تشکیل دے کر وہاں کنڑااسکولوں کی ترقی کے لئے ترجیح دے کر سرحدی علاقوں میں کنڑا زبان کے چلن کو عام کرنے کا پدم شری سکری بومّا گوڈا نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا۔

بدھ کو تعلقہ کی سرحدی دیہات ماجالی کے شری گرجا بائی سئیل ٹکنکل ڈگری کالج میں منعقدہ پانچویں کاروار تعلقہ کنڑا ساہتیہ سمیلن کی صدارت کرتےہوئے وہ خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ سرحدی علاقوں میں کنڑا اسکولوں پر ٹھیک طرح سے توجہ نہیں دینےکے نتیجے میں تعلیمی ماحول ختم ہوتاجارہاہے، اساتذہ کی مناسب تقرری ہو، اور علاقہ کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرتےہوئے حکومت عوام میں اپنا اعتماد بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد رکن اسمبلی ستیش سئیل نے کہا کہ ہم سب کنڑیگاس ہیں، ہم میں تفریق نہیں ہونی کی بات کہی۔ شاعر، ادیب ڈاکٹر شری پاد شٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسان کسی کا پیر کھینچ کر نیچے گرانے کی ذہنیت سے باہر آئے ، لالچ سے چھٹکاراحاصل کرے۔ دومصرعے لکھ کر چار قطار کانام درج کرنے سے کوئی بھی شاعرنہیں ہوتاہے، ادب اندرونی تڑپ اور غم کی آواز ہے ، اس کی شاعری اس کے دل کی آواز ہونی چاہئے۔موجودہ صدر کو پرچم منتقل کرنے کے بعد  سمیلن کے سابق صدر ، سابق وزیر پربھاکر رانے کہاکہ نوجوانوں میں ادب کے متعلق شوق پیدا کرنےکی بات کہی۔ کلیدی خطاب کرتے ہوئے کنڑا ساہتیہ پریشد کے ضلعی صدر اروند کرکی کوڑی نے کہاکہ ادب عوامی جذبات اور زندگی کا بہاؤ ہے ، سمیلن صرف ادیبوں اور شاعروں تک محدود نہ ہو بلکہ فن کاروں اور دیگر خدمات گاروں کو بھی شامل کرنے پر زور دیا۔ سرکاری ڈگری کالج کے پروفیسر وی ایم گری نے نظامت کی۔ کاروار تعلقہ کے صدر ناگراج ہرپن ہلی نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ ڈائس پر تحصیلدار جی این نائک، بی ای اؤ شریکانت ہیگڈے ، انکولہ کے صدر پرکاش نایک، یلاپور کے صدر وینوگوپال وغیرہ موجود تھے۔

اجلاس سے پہلے ماجالی کی رام ناتھ مندر سے نکلی شاندار ریلی کوماجالی گرام پنچایت کے صدر شیتل پوار نے ہری جھنڈی دکھائی۔ کھلی سواری کے ذریعے  سمیلن کے صدر پدم شری سکری بوما گوڈا ، رکن اسمبلی ستیش سئیل، ضلعی صدر اروند کرکی کوڑی کو ڈائس تک لایا گیا ۔ ریلی میں سیکڑوں کالج طلبا ، مختلف محکمہ کے جات کے افسران ، منتظمین ، عوام کنڑا زبان کاپرچم لے کر فن کاری کے کئی مظاہرے پیش کرتے ہوئے شامل ہوئے تھے۔

سمیلن میں سماجی خدمات کے میدان میں ابراہیم کلور ، ہمہ جہت خدمات کے لئے ایس ڈی نائک، پرکاش رونکر ، وٹھوبا تانڈیل ، کلپنا کیروڑی کر، مادھونایک، رام نارائن میستا، گجانن آلوا، ڈاکٹر راجیش پوار، ادیب مہابلیشور سئیل ، جئے شری ماجالیکر سمیت کئی ایک شخصیات کی تہنیت کی گئی ۔ وہیں اس موقع پر گذشتہ سال ایس ایس ایل سی اور پی یو سی امتحانات میں امتیازی نمبرات سےامتیازی نمبرات سے کامیاب طلبا کی بھی تہنیت کی گئی ۔ پریشد کی سنییر ممبر فیروزہ بیگم شیخ نے تہنیت کردہ مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر کنڑا محکمہ کے سعدالدین اور کاروار تعلقہ کے صدر ناگراج ہرپنہلی کے ذریعے تالیف کردہ کتاب کا اجراء بھی عمل میں آیا۔


Share: